لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل اور ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ گرفتار
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غازی آباد کے علاقے میں گھریلو نا چاقی کے نتیجے میں شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 50 سالہ خاتون کو دیور نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا،ملزم گرفتار
تحقیقات کا آغاز
پولیس کے مطابق واقعہ کے چند گھنٹوں میں ہی ملزمہ رضوانہ یاسمین نے اعتراف جرم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف دائر درخواستیں خارج
ملزمہ کا اعتراف
دوران تفتیش ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ اس نے اپنے شوہر کو نشہ آور چیز کھلا کر، منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔
قانونی کارروائی
مقتول کے بھائی احسان احمد کی مدعیت میں نامزد ملزمہ رضوانہ یاسمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔








