لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل اور ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ گرفتار
واقعہ کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) غازی آباد کے علاقے میں گھریلو نا چاقی کے نتیجے میں شوہر مشتاق احمد کو قتل کر کے ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بلوچستان میں ٹرین سروس دوبارہ معطل
تحقیقات کا آغاز
پولیس کے مطابق واقعہ کے چند گھنٹوں میں ہی ملزمہ رضوانہ یاسمین نے اعتراف جرم کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
ملزمہ کا اعتراف
دوران تفتیش ملزمہ نے سچ تسلیم کر لیا کہ اس نے اپنے شوہر کو نشہ آور چیز کھلا کر، منہ کے اوپر تکیہ رکھ کر سانس بند کر کے قتل کیا ہے۔
قانونی کارروائی
مقتول کے بھائی احسان احمد کی مدعیت میں نامزد ملزمہ رضوانہ یاسمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔








