آزادی مارچ کیس، اسلام آباد کی عدالت نے عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے
عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وزیر صحت عامر کیانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے ماہر کی بشریٰ بی بی خان کی حراستی حالت پر شدید تشویش
آزادی مارچ کیس کی سماعت
آزادی مارچ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، سابق پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے اگر۔۔ امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا
اگلی سماعت اور پیشی کی تفصیلات
کیس کی اگلی سماعت میں بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے گئے، عدالت نے دونوں مقدمات میں مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت میں پیشی
عمران اسماعیل، عامر کیانی و متعدد پی ٹی آئی کارکنان عدالت میں پیش ہوئے، عمران اسماعیل اور دیگر کیخلاف آزادی مارچ پر تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔








