آئی ایم ایف کا اگلی قسط کے لیے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران اور بیوروکریٹس کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ
آئی ایم ایف کی اگلی قسط میں اہم پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے مشن میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران اور بیوروکریٹس کے اثاثے ڈیکلیئر کرنے پر زور دیا ہے اور غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدارتی امیدوار رؤف عطا کامیاب
گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ
سما ٹی وی کے مطابق، آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ فوری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر وزارت خزانہ نے ایک دن میں رپورٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے ایم این اے عبداللطیف چترالی کو نا اہل قرار دے دیا
رپورٹ کے طریقہ کار کی تشکیل
ذرائع کا کہنا ہے کہ طریقہ کار ایف بی آر اور متعلقہ اتھارٹیز کی مشاورت سے وضع کیا جائے گا۔ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ ایک روز میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے ایکشن پلان بھی مانگ لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کے میسجز پڑھ کر سیٹ ہونے والی نہیں ہوں، سبینا فاروق کھل کر بول پڑیں
عدلیہ کی شفافیت اور کارکردگی
آئی ایم ایف نے عدلیہ میں شفافیت اور کارکردگی مزید بہتر بنانے کی سفارش کی ہے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے پر زور دیا۔ حکومتی ملکیتی اداروں کے قوانین میں ترامیم کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سروس ڈلیوری میں بہتری
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کی استعداد کار اور سروس ڈلیوری میں بہتری لائی جائے۔ گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ رپورٹ پہلے جولائی، پھر اگست میں جاری کرنے کی ڈیڈ لائن تھی۔








