ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو تنخواہیں اور مراعات کیسے دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر کا پلندری میں خطاب
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا آزاد کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے پلندری میں خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، چوکیدار پر شدید تشدد
خطاب کی تفصیلات
ڈی جی آئی ایس پی آر نے 15 ستمبر کو پلندری آزاد کشمیر میں مختلف جامعات کے ایک ہزار سے زائد طلبا اور اساتذہ کے سوالات کا جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی شکست کھانے کے بعد بھی باز نہ آیا، پاکستان کو براہموس میزائل سے حملے کی دھمکی دے ڈالی
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا مواد
سوال جواب کے چند حصوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ کی سیاست پر سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ ساز کمپنیوں کی پی آئی اے کی خریداری میں شامل ہونے کی دوڑ
تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تمام اشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں، اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دے گی، 30 فیصد سے زائد آزاد کشمیر کے لوگ سرکاری نوکری کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان اور بھارت کے بڑھتے تعلقات جنوبی ایشیاء کی سیاسی صورتحال پر کیا اثرات مرتب کر رہے ہیں؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آ گئی
احتجاج اور معیشت
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ احتجاج حق ہے مگر انتشار سے معیشت کو نقصان ہوتا ہے، اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ، پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا۔ فوج میں متعدد آفیسرز اور جوان کشمیری ہیں، کشمیر کا مستقبل "کشمیر بنے کا پاکستان" ہے۔
سوشل میڈیا پر اقتباس
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کشمیر کی مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب
آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے،
ڈی جی آئی ایس پی آرآزاد کشمیر میں تمام اشارعیے بشمعول تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں… pic.twitter.com/BUXVj0q1EG
— Pakistan Army ???????? (@PakArmyc) September 27, 2025








