عمران خان نے علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا، اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

عمران خان کی بہن کی مداخلت پر پابندی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی امور میں مداخلت سے روک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف کے دباؤ، مودی سرکار نے بھارت میں جی ایس ٹی کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا
پی ٹی آئی رہنماؤں کی شکایت
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماؤں نے چند روز قبل عمران خان سے ملاقات میں علیمہ خان کی شکایت کی۔ رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہیں اکثر حقائق کے برعکس معلومات فراہم کی جاتی ہیں، جس کے باعث غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔
غلط معلومات کا سامنا
ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ آپ کی ہم سے براہِ راست ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے صورتِ حال کا درست اندازہ نہیں ہو پاتا۔ علیمہ خان نے مبینہ طور پر خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق عمران خان کو گمراہ کن رپورٹس دی تھیں۔ اسی پس منظر میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات رکھی گئی تاکہ غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔