ٹرمپ نے بیرون ممالک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کردیا
صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ کو بڑا جھٹکا دے دیا۔ بیرون ممالک بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے لیے تہلکہ خیز انکشاف: ’کانٹا لگا گرل‘ شیفالی کی موت کی وجہ ’جوان بنانے والی‘ دوائیاں؟
فلم میکنگ کا کاروبار چوری
ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ممالک امریکہ سے اس کا فیلم میکنگ کا کاروبار چرا رہے ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کسی بچے سے کینڈی چھینتے ہیں۔
کیلی فورنیا کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست کیلی فورنیا ہوئی ہے کیونکہ اس کا گورنر نا اہل ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس نہ حل ہونے والے مسئلے کا حل یہ نکالا ہے کہ امریکہ کے باہر بننے والی تمام قسم کی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔








