امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر کا اعلان
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا یونیورسٹی میں سالانہ سی ای او فورم، فرخ شہباز وڑائچ کا طلبہ کو میڈیا اور ای کامرس اپنانے پر زور
فلم انڈسٹری کا تحفظ
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کو دوسرے ممالک نے چوری کر لیا ہے، بالکل اسی طرح جیسے کسی بچے سے کینڈی چرائی جاتی ہے۔ کیلیفورنیا اپنے کمزور اور نااہل گورنر کے ساتھ اس صورتحال سے شدید متاثر ہوا ہے۔ میں امریکا سے باہر بننے والی ہر فلم پر 100 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔
صدر ٹرمپ کے ٹویٹ کا اقتباس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ:
▪️ ہماری فلم انڈسٹری کو دوسرے ممالک نے چوری کر لیا ہے، بالکل اسی طرح جیسے "کسی بچے سے کینڈی چرائی جاتی ہے۔"
▪️ کیلیفورنیا اپنے کمزور اور نااہل گورنر کے ساتھ اس صورتحال سے شدید متاثر ہوا ہے۔
▪️ میں امریکہ سے باہر بننے والی ہر فلم پر 100 فیصد ٹیرف لگا… pic.twitter.com/yWTszwMzf1— RTEUrdu (@RTEUrdu) September 29, 2025