ٹرمپ کا 21 نکاتی فارمولہ کیا ہے؟

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ مشرق وسطیٰ میں "عظمت کا حقیقی موقع" پیدا ہوچکا ہے اور پہلی مرتبہ سب فریقین کچھ خاص کرنے پر متفق ہیں۔

ٹرمپ کا 21 نکاتی فارمولہ

ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ اعلان ان کے 21 نکاتی فارمولے سے جڑا ہے جس کی تفصیلات ہفتے کے آخر میں سامنے آئیں۔

اہم شقیں

21 نکاتی فارمولے کی اہم شقیں کیا ہیں؟

فارمولے میں فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ دیا گیا ہے، جس کی اسرائیل نے ہمیشہ مخالفت کی۔

غزہ کے مستقبل کا روڈ میپ

غزہ کے مستقبل کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔

قیدیوں کا تبادلہ

اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ:

غزہ میں موجود 20 زندہ یرغمالیوں اور کچھ ہلاک شدہ یرغمالیوں کی واپسی کے بدلے اسرائیل سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل 250 عمر قید کے قیدی اور 1700 وہ فلسطینی رہا کرے گا جنہیں 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ہر اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینی شہداء کی میتیں واپس کی جائیں گی۔

حماس کے خلاف اقدامات

حماس کو اقتدار سے ہٹانے اور اس کو غیر مسلح کرنے کی شرط۔

فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات

فلسطینی اتھارٹی (پی اے) میں اصلاحات۔

اسرائیل کے وعدے

اسرائیل کا قطر پر مزید حملے نہ کرنے کا وعدہ۔

غزہ کے لیے اقتصادی ترقیاتی منصوبہ اور علاقائی طاقتوں کی مدد سے سکیورٹی گارنٹی۔

بے گھر افراد کی واپسی

بے گھر افراد کی واپسی کی اجازت، لیکن موجودہ رہائشیوں کو بے دخل نہ کرنے کی شرط۔

عبوری حکومت اور انتظامات

غزہ کو عبوری حکومت کے تحت چلایا جائے گا، جہاں سابقہ حماس ارکان یا تو اس فارمولے کو قبول کریں یا کسی اور ملک جانے کا راستہ اختیار کریں۔

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کو معاہدہ ہوتے ہی تمام کارروائیاں بند کرنی ہوں گی اور قبضہ شدہ علاقے واپس کرنے ہوں گے۔

اسرائیل کی ضمانتیں

اسرائیل کو یہ ضمانت دینا ہوگی کہ وہ غزہ پر قبضہ یا الحاق نہیں کرے گا۔

امدادی اداروں کو غزہ تک بلا رکاوٹ رسائی دینے کی شق شامل کی گئی ہے.

بین الاقوامی تعاون

یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے رہنماؤں سے ٹرمپ کی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

ان ممالک نے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ "صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون پر تیار ہیں اور جنگ کے خاتمے کے لیے ان کی قیادت کو اہم سمجھتے ہیں"۔

ٹونی بلیئر کا کردار

اطلاعات کے مطابق یہ منصوبہ ٹونی بلیئر انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج کی مدد سے تیار ہوا ہے اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کو ممکنہ طور پر غزہ انٹرنیشنل ٹرانزیشنل اتھارٹی (GITA) کا سربراہ بنایا جائے گا، جو کئی برس تک غزہ کے معاملات سنبھال سکتی ہے، جب تک کہ فلسطینی اتھارٹی مطلوبہ شرائط پوری نہ کر دے۔

عالمی سطح پر حمایت

یہ فارمولہ ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت کئی مغربی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں، جسے نیتن یاہو نے "شرمناک فیصلہ" قرار دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...