پروفیسر میاں مسعود احمد خان بسی شریف انتقال کر گئے، تدفین کل پاکپتن میں ہو گی

انتقال کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف روحانی شخصیت پیر بسی شریف میاں علی محمد خانؒ کے نواسے، سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خان بسی شریف کے بھائی اور میاں داؤد محمود خان بسی شریف اور رکن صوبائی اسمبلی محترمہ عامرہ خان کے چچا پروفیسر میاں مسعود احمد خان بسی شریف رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی بیوی کو بچانے کیلئے خطرناک قطبی ریچھ پر جھپٹ پڑا
تدفین کی تفصیلات
پروفیسر میاں مسعود احمد خان بسی شریف کی تدفین کل بروز منگل 30 ستمبر کو پاکپتن میں ان کے نانا کے پہلو دربار حضرت بابا فرید گنج شکرؒ میں کی جائے گی۔
شخصیت کا تعارف
پروفیسر میاں مسعود احمد خان بسی شریف ممتاز علمی اور سماجی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں تعلیم اور سماجی خدمات کے شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔