نیتن یاہو نے حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
نیتن یاہو کی خط بندی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کو فون کر کے دوحہ پر اسرائیلی حملے میں قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، سانحہ سوات سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کا انکشاف
حملے کے اثرات
امریکی ویب سائٹ "ایکسئوس" کے مطابق نیتن یاہو نے قطر کے ایک سیکیورٹی افسر کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ قطر نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے باضابطہ معافی ہی حماس کے ساتھ جاری مذاکرات میں اس کی ثالثی دوبارہ شروع کرنے کی شرط ہے، تاکہ غزہ کی جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ
نئی پیش رفت کی توقعات
یہ معافی اس وقت مانگی گئی ہے جب نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مصروف تھے۔ مبصرین کے مطابق اس اقدام کے بعد جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق کسی ڈیل کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔
پچھلے حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملہ کرکے حماس کے مذاکرات کاروں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے تاہم حماس کی مرکزی قیادت محفوظ رہی۔








