جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں میں ہلال احمر کی امدادی سرگرمیاں جاری

ہلال احمر پنجاب کی امدادی کاروائیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہلال احمر پنجاب نے جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں فقیر سیال یوسی راجن کوٹ موضع پیر عبدالرحمٰن نارتھ یوسی پیر عبدالرحمٰن میں خیمہ بستیوں میں مقیم متاثرین کو گزشتہ 3 ایام میں کل 2500 چپل اور 2150 پانی کی بوتلیں تقسیم کی ہیں.
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی
بحالی کے کاموں کی جاری سرگرمیاں
ہلال احمر پنجاب جھنگ کی ان دیہاتوں کی خیمہ بستیوں میں کئی روز سے بحالی کے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان بستیوں میں ہلال احمر کے رضا کار اور فلڈ ایمرجنسی ریلیف کی ٹیمیں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں.
چیئرمین کی نگرانی اور ہدایت
گورنر پنجاب اور صدر ہلال احمر پنجاب سر دار سلیم حیدر خان کی ہدایت پر چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارۂ امتیاز) فلڈ ایمرجنسی ریلیف ٹیموں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔ جہاں جہاں سیلاب متاثرین کو اشیاء کی ضرورت پڑتی ہے، ان کو فوراً مہیا کر دی جاتی ہیں۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو چپلوں کی اشد ضرورت تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے جھنگ کے دیہاتوں میں فوراً ہزاروں چپلیں تقسیم کی گئیں.