برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

تین یورپی طاقتوں کا مشترکہ بیان
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بولر جسپریت بمراہ نے بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا
ایران کے اشتعال انگیز اقدامات
’’جنگ ‘‘ کے مطابق تینوں ملکوں کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایران اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے۔ جوہری تحفظ کی طے کردہ قانونی پابندیوں کی پاسداری کرے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ، 4 افراد جاں بحق
اقوام متحدہ کی پابندیوں کی واپسی
نیو یارک سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر اقوام متحدہ کی معاشی اور ہتھیاروں کی پابندیوں کا گزشتہ رات سے دوبارہ اطلاق ہوگیا ہے، جن میں معاشی، تجارتی، سفری اور ہتھیاروں کی پابندیاں شامل ہیں۔
ایران کا ردعمل
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ قراردادوں کو دوبارہ فعال کرنا قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز ہے، قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کریں گے۔ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔