ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہونگے، علیمہ خان

علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی۔ عمران خان اب پیش نہیں ہوں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں، ججز اور پراسیکیوشن کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ژالہ باری اور طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
علیمہ خان کی آراء
کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو غلط بیانی سے ایک کمرے میں لے جاکر ویڈیو لنک میں ان کی حاضری لگوائی گئی۔ ویڈیو لنک میں 3 بار پیش کیا گیا مگر مجھے کوئی آواز نہیں آئی کہ کیا ہو رہا ہے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ اب وہ اپنے سیل سے بالکل باہر نہیں نکلیں گے اور نہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ غیر قانونی ٹرائل ہے، جس میں وکلا کے بغیر میں پیش نہیں ہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 9 مئی کے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر
امیدیں اور خدشات
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے لیے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں۔ یہ ججز اور پراسیکیوشن کو نہیں کرنی چاہیے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان کو فیئر ٹرائل کا حق ملے گا۔ یا وہ کورٹ میں پیش ہوں گے یا کورٹ ان کے پاس اڈیالہ جیل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کے بارے میں ہمیں کچھ علم نہیں ہے۔ نہ ہمارے پاس ایسی کوئی خبر ہے نہ ہمارے وکلا کو کچھ پتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر کویت کے ولی عہد سے ملاقات
علیمہ خان کے وکیل کا موقف
اس موقع پر علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان پر جعلی اور بوگس مقدمہ بنایا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 8 اکتوبر کو چارج فریم کرنے کے لیے فکس کی گئی ہے۔ چالان کی نقول عدالت نے تقسیم کیں، وہ آج وصول کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان پر چارج لگایا گیا ہے کہ وہ عمران خان سے ملیں اور ان سے ملنے کے بعد میڈیا پر گفتگو کی۔ علیمہ خان نے جو بھی میڈیا سے گفتگو کی وہ قانونی تھی، اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔ عمران خان کا ویڈیو لنک سے ٹرائل آئینی و قانونی حقوق کے خلاف ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کے خلاف پٹیشن ہائیکورٹ میں پیر کو لگی ہوئی ہے۔
قبل ازیں کی پیشی
قبل ازیں 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں علیمہ خان اپنی بہنوں نورین خان اور ڈاکٹر عظمی خان کے ساتھ انسداد دہشت گردی عدالت پہنچیں، جہاں انہیں چالان کی نقول دی گئی۔ آئندہ سماعت پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی جائے گی۔
اڈیالہ آمد سے قبل انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی کے باہر علیمہ خان کی گفتگو
????عمران خان نے ہمیں بتایا کہ مجھے غلط بیانی کر کے دھوکہ دے کر ساتھ والے کمرے میں لے گئے اور کہا یہ فون لیں اور بات کریں۔ میں نے کہا مجھے نا تو کوئی نظر آ رہا ہے نا ہی آواز آ رہی ہے تو مجھے پتہ چلا یہ میری… pic.twitter.com/bPMUfeIvkD
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 1, 2025