وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات
ملاقات کا پس منظر
ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات صدارتی محل قصر البحر میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 4 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء اور ٹرالر ضبط
ملاقات کی تفصیلات
It was a pleasure to call on His Highness Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan, President of the UAE, at the Presidential Palace Qasr Al Bahr in Abu Dhabi. I conveyed Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s warm greetings and best wishes for His Highness and the brotherly people… pic.twitter.com/Q7GFYcGu0Y
— Bilal Azhar Kayani (@BilalAKayani) October 1, 2025
یہ بھی پڑھیں: تبدیلی کی آوازیں ۔۔۔ شہراقتدار میں “نئی سیاسی کھچڑی” تیار ۔۔۔ معاملہ نگلا جا رہا ہے نہ ہی اُگلا جا رہا ہے
خیر سگالی کا پیغام
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بہو کوزندہ جلانے کے واقعہ کا نوٹس
جوابی خیر سگالی اور تعلقات کی مضبوطی
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے جوابی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
عالمی کانفرنس میں شرکت
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ابوظہبی میں منعقد ہونے والی عالمی ریل ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر نمائش اور کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش ابوظہبی نمائش مرکز میں اتحاد ریل کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے。








