بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے کسی سے معذرت نہیں کی، محسن نقوی
محسن نقوی کا بھارتی میڈیا پر الزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا غلط اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے ،میں نے نہ کچھ غلط کیا اور نہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رقبوں کی چھان بین کے لیے جا رہے تھے کہ آگے ٹرک کھڑا دکھائی دیا، قریب پہنچے تو سڑک کی طرف سے دو تین آدمی دوڑے چلے آئے اور رُکنے کا اشارہ کیا۔
بھارتی میڈیا کی حقیقت
چیئرمین پی سی بی کاکہناتھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے،بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لے کر آیا،بھارت نے کھیل کی ساکھ کو متاثر کیا۔
ٹرافی کی حوالگی کا عندیہ
محسن نقوی کاکہناتھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا،میں اب بھی ٹرافی دینے کوتیار ہوں اگر وہ چاہتے ہیں،میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔








