سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4لاکھ 10ہزار سے زائد ہو گئی
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 285 اشیاء پر دوبارہ ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دیدی : نجی ٹی وی کا دعویٰ
فی تولہ سونے کا نیا بھاؤ
آل صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا، جو کہ اب 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سے سویڈن کی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے: مریم نواز
10 گرام سونے کی قیمت
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار 474 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی بازار کی صورتحال
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 3890 ڈالر فی اونس ہے۔








