ہمت کارڈ فیز تھری کا آغاز ، 35 ہزار افراد مستفید ہوں گے: صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

افتتاحی تقریب کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ہمت کارڈ کے تیسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود، ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ منیر، سوشل ویلفیئر سمیت مختلف محکموں کے افسران اور افرادِ باہم معذوری نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائی ٹینک ڈوبنے سے قبل جہاز سے لکھا گیا خط نیلام ہوگیا لیکن قیمت کتنی لگی؟ جانیے
تقریب کا آغاز
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا جبکہ ہمت کارڈ پروگرام کے آغاز، خصوصی افراد کی تصدیق، امداد کی تقسیم اور منصوبے کی افادیت پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: شہری پر تشدد میں ملوث شخص کا ڈرائیور اور سیکیورٹی گارڈ گرفتار
صوبائی وزیر کا خطاب
اپنے خطاب میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ہمت کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب کا ایک تاریخی پروگرام ہے جس کی تقلید دیگر صوبوں کو بھی کرنی چاہیے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 65 ہزار افراد باہم معذوری ہمت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں، تیسرے مرحلے میں مزید 35 ہزار افراد شامل ہوں گے جبکہ رواں مالی سال کے دوران 1 لاکھ سے زائد افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے۔ حکومت پنجاب نے معذور افراد کے لیے 3 فیصد ملازمت کوٹہ پر عملدرآمد، سرکاری و نجی عمارتوں تک آسان رسائی اور دیگر اہم اقدامات بھی یقینی بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی منصوبوں کی تشہیر پر اپوزیشن کا اعتراض غیر منطقی ، فیک پوسٹس پر سیاست بند کی جائے: عظمیٰ بخاری
سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا بیان
سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمت کارڈ ایک انقلابی منصوبہ ہے جو سہ ماہی بنیادوں پر 10,500 روپے مالی معاونت فراہم کر کے ایسے افراد کی زندگیوں میں سہولت پیدا کر رہا ہے جو کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
تقریب کے اختتام پر تقسیم
تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے مستحقین کو ان کی نشستوں پر جا کر ہمت کارڈ اور وہیل چیئرز تقسیم کیں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران اور معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔