کراچی: ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر آنے پر پابندی کیخلاف شہری کی درخواست قابل سماعت قرار

کراچی میں شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل کی پابندی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر پابندی کے خلاف شہری کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا سیلاب پر پاکستان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار
درخواست گزار کا بیان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کی کنزیومر کورٹ جنوبی میں ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر آنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 18 مئی کو مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے گیا، ویٹر نے بیٹھنے سے منع کردیا، مینیجر کو شکایت کی تو اس نے شلوار قمیض کو چیپ ڈریسنگ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
ہوٹل انتظامیہ کا مؤقف
دوران سماعت ہوٹل انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ شلوار قمیض سمیت تمام دیگر لباس میں ملبوس افراد کا احترام کرتے ہیں اور ہوٹل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
عدالت کا فیصلہ
ابتدائی سماعت میں ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کیس کنزیومر کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، تاہم عدالت نے ہوٹل کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس پر اعتراضات مسترد کردیے۔