حکومت ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ریل کے نظام کی ترقی پر تیزی سے کام کر رہی ہے، بلال اظہر کیانی

ابوظہبی میں گلوبل ریل کانفرنس
ابوظہبی (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابو ظہبی میں منعقدہ ’’گلوبل ریل کانفرنس‘‘ سے خطاب کیا اور وزراء کے پینل مذاکرے میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یو اے ای کی اتحاد ریل کے سی ای او شادی ملک سے ملاقات کی اور عالمی نمائش کا دورہ بھی کیا۔
وزیر مملکت کی ٹویٹ
Represented Pakistan at the Global Rail Conference and Exhibition in Abu Dhabi, and participated in the high-level Ministerial Panel Discussion on “Building Connected Nations: The Role of Transport and Infrastructure in Sustainable Development.” Emphasised the central role of… pic.twitter.com/DvoTheRiW2
— Bilal Azhar Kayani (@BilalAKayani) October 2, 2025
خطاب کا مختصر جائزہ
’’پی ٹی وی نیوز‘‘ کے مطابق’’گلوبل ریل کانفرنس‘‘ میں اپنے خطاب کے دوران، وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ معاشی ترقی اور پائیدار اقتصادی خوشحالی میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کا اہم کردار ہے۔ اسی وژن کے تحت وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر کام کر رہے ہیں، جس میں ایم ایل ون اور ایم ایل تھری کی اپ گریڈیشن شامل ہے۔
کانفرنس کی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی ابوظہبی انٹرنیشنل نمائش مرکز میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک منعقدہ ’’گلوبل ریل کانفرنس اور نمائش‘‘ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے وزرائے ٹرانسپورٹ، پالیسی سازوں اور صنعتی رہنما شریک ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد ریل اور بنیادی ڈھانچے کے مستقبل کی تشکیل کرنا ہے۔
اعلیٰ سطحی وزارتی پینل مباحثے کا حصہ
کانفرنس کے دوران ’’پائیدار ترقی میں ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کا کردار‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی وزارتی پینل مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ سہولتیں فراہم کرنے والی سڑکوں اور ریل کے ذریعے ترقی کے دروازے کھلتے ہیں، جو روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
پاکستان کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی
پاکستان کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ موٹرویز کے وسیع نیٹ ورک کی تعمیر سے صوبوں کے درمیان رابطے بہتر بنائے گئے ہیں، جس سے مال برداری میں بھی بہتری آئی ہے۔ حکومت پاکستان ریلوے کو جدید، مؤثر، قابل اعتماد اور ماحول دوست قومی ٹرانسپورٹ میں تبدیل کرنے کے وژن پر عمل کر رہی ہے۔
بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں
کانفرنس کے دوران، بلال اظہر کیانی نے ریل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کے امکانات دریافت کرنے کے لیے اہم بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئی ملاقاتیں بھی کیں۔