عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مین ہولز کی تعداد 30 ہزار، کتنے ’’ڈھکن ‘‘ غائب ہیں ۔۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں
پاکستان میں سونے کے دام
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 2500 روپے گر کر 407778 روپے پر آ گئے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 2144 روپے کی کمی سے 349603 روپے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنا قریب ہے ایران ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے؟ بڑا دعویٰ
چاندی کی قیمت میں اضافہ
پاکستان میں چاندی کی قیمت آج بھی نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 13 روپے بڑھ کر 4839 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3865 ڈالر پر آ گیا۔








