مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران راستہ بھٹکنے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ڈھونڈ لیا

مانسہرہ پولیس کی کامیابی

مانسہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانسہرہ پولیس نے ناران میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑوں میں راستہ بھٹک جانے والی جرمن سیاح خاتون کو بحفاظت ریسکیو کر لیا جس کے بعد خاتون کی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس کی نظرِ بد سے بچنے کیلئے جہازوں کو بھی حفاظتی اقدامات کی ضرورت پڑ گئی ہے

واقعے کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق خاتون نے بتایا کہ میں نے ہوٹل کے پیچھے والی پہاڑی پر شام پانچ بجے چڑھنا شروع کیا اور ایک گھنٹے میں اوپر پہنچ گئی۔ میں نے دوسری پہاڑی تک جانے کا راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن نیچے اُترنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس لیے واپس چرواہے کے کیبن میں گئی۔ اندھیرا ہو گیا تھا اس لیے نیچے اُترنا ممکن نہیں تھا، میں کیبن میں لیٹ گئی اور سوچا کہ رات وہیں گزار لوں، سردی بہت ہو گئی لیکن جب میں نے وہاں پر ٹارچ لائٹ کی روشنی دیکھی تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پانچ افراد مجھے وہاں مل گئے جنہوں نے مجھے ریسکیو کیا۔

خاتون کی خوشی اور شکرگزاری

خاتون کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے ڈھونڈنے کی کوشش کی، میں حیران ہوں، اتنی محنت، مجھے بہت افسوس ہے کہ میں نے اس طرح مسئلہ پیدا کیا، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں تو صرف اوپر جا کر نیچے واپس آنے کے لیے ہائیک پر نکلی تھی اور میرا پلان ساڑھے چھ بجے واپس پہنچنے کا تھا، مگر حالات مختلف ہو گئے اور ہوٹل انتظامیہ، سب لوگ، میں سب کی بہت شکر گزار ہوں کہ سب اوپر آئے اور مجھے ڈھونڈا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...