سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی، 100 انڈیکس میں 7 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معرکہ حق کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج دوسری بڑی تیزی دیکھی گئی۔ گزشتہ 6 کاروباری دنوں کی ساڑھے 10 ہزار پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا 7 ہزار پوائنٹس پلٹنا معرکہ حق کے بعد دوسرا بلند ترین اضافہ ہے۔ آج کے اضافے نے 6 دن کی دو تہائی گراوٹ کو برابر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: فلموں سے متاثر ہوکر وارداتیں کرنے والا بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار
بھارت کی شکست کے اثرات
بھارت کو معرکہ حق میں شکست دینے کے بعد، 12 مئی کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 10 ہزار 123 پوائنٹس بڑھا تھا۔ انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 7 ہزار 32 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 476 پر کیا ہے۔ بازار میں آج ایک ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے 59 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافہ
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 728 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 105 ارب روپے ہوگئی ہے۔