کاروباری افراد کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے ”ای بز (Ebiz)“ پورٹل کا آغاز کر دیا

خوشخبری کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سماجی رابطہ کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر کاروباری افراد کیلئے خوشخبری کا پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
ای بز (Ebiz) پورٹل کا آغاز
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ”ای بز (Ebiz)“ پورٹل کا آغاز کر دیا ہے - ”ای بز (Ebiz)“ صوبے میں کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چوبرجی کے مقام پر انجن کے باقاعدہ استقبال کی محفل سجائی گئی، جشن کا اہتمام کیا گیا، شہر کے سب انگریز، دیسی افسراور معززین شہر تقریب میں پہنچ گئے
آن لائن سہولیات کی پیشکش
”ای بز (Ebiz)“ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو اجازت نامے، لائسنس، رجسٹریشن اور لینڈ یوز کنورژن کی مکمل آن لائن سہولت فراہم کرتا ہے۔ کاروباری افراد دفاتر یا گھروں کے آرام دہ ماحول میں بیٹھے بغیر کسی سرخ فیتے، تاخیر یا جھنجھٹ کے ای بز کی سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔
مؤثر کاروباری ماحول کی تعمیر
”ای بز (Ebiz)“ مزید شفاف، مؤثر اور کاروبار دوست پنجاب کی تعمیر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔