گورنر خیبرپختونخوا آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پشاور آمد
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) — چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ، سپیکر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا
نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف برداری
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی آج نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں شام 4 بجے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جسم فروشی کے دھندے میں ریکارڈ یافتہ شخص کی موت ہو گئی
گورنر کا بیان
قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے پشاور آ رہا ہوں، کبھی بھی حلف لینے سے انکار نہیں کیا، آئین کے مطابق معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے۔ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مجھے ویسے بھی پشاور آنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
آئینی فرض کی ادائیگی
انہوں نے مزید کہا کہ میرا جو آئینی فرض ہے وہ ادا کروں گا، بلاول بھٹو سے کان میں ہونے والی باتیں آپ کو نہیں بتا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق مسلسل بیانات، مودی کی آواز نہیں نکل رہی، راہول گاندھی
حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں
دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں، آج سہیل آفریدی سے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف لیا جائے گا۔
پشاور ہائیکورٹ کا حکم
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا ہے، اور کہا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے سپیکر حلف لیں۔