حدیقہ کیانی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریلیف آپریشن، 1000 خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم

فلڈ ریلیف پیکجز کی تقسیم
ملتان (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔ ریلیف پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء شامل تھیں، جبکہ 500 بچوں کیلئے خصوصی طور پر اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آج یکم ربیع الاول ،پاکستان میں بھی چاندنظر آنے کا امکان
امدادی سامان کی تفصیلات
جلال پور پیر والا میں 600 خاندانوں جبکہ شجاع آباد میں 400 خاندانوں کو امدادی سامان دیا گیا۔ اس موقع پر حدیقہ کیانی نے خواتین اور بچوں سے گھل مل کر ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیبات کو خالی کرالیا تھا، ایرانی حکام
تقریبات اور شراکت دار
اس حوالے سے منعقدہ تقریبات میں الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے صدر سید عبدالقادر، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی، جلال پور پیر والا کے صدر عدیل کریم بھٹی، شجاع آباد کے صدر ڈاکٹر ذیشان حسن وینس سمیت الخدمت رضاکاروں، مقامی عمائدین اور متاثرہ خاندانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی: پی ٹی آئی قافلے کو روک لیا گیا، ایم این اے رائے حسن نوازسمیت 10کارکن گرفتار
حدیقہ کیانی کا پیغام
اس موقع پر حدیقہ کیانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ایک بڑا ڈیزاسٹر تھا، لیکن الخدمت فاؤنڈیشن کی منظم اور مؤثر کاوشیں دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوئی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں، اور میں الخدمت کے ساتھ مل کر اس مقصد کیلئے کام کروں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے بچوں کو آپ بلاتے ہیں، سب سے پہلے تو آپ مثال بنائیں: شیر افضل مروت
متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود متاثرہ خواتین اور بچوں کی حوصلہ مندی قابلِ تعریف ہے۔ ہمیں مل کر ان کے دکھ درد بانٹنے ہوں گے۔ سید عبدالقادر نے حدیقہ کیانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب کے آغاز سے اب تک ہزاروں خاندانوں کو ریسکیو اور ریلیف فراہم کیا ہے اور اب بحالی کے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ، معاشی تھنک ٹینک نے انتظامی ڈھانچے کی اصلاحات کیلئے نئے صوبوں کے 3منظر نامے تجویز کردیئے
آگے کے منصوبے
شعیب ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مشن صرف ریلیف تک محدود نہیں بلکہ متاثرہ خاندانوں کو مکمل بحالی تک ساتھ لے کر چلنا ہے، جلد کسان بحالی پروگرام کا آغاز کریں گے۔ ڈاکٹر وسیم حسن وینس نے کہا کہ جب فنکار سماجی خدمات میں شامل ہوتے ہیں تو معاشرے میں ہمدردی کے جذبات مزید مضبوط ہوتے ہیں۔
بھولی ہوئی بستیوں کا دورہ
امدادی سامان کی تقسیم کے بعد حدیقہ کیانی نے بستی بھوپت والا کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نوجوانوں اور بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب ’بنو قابل‘ جیسے پروگراموں کا حصہ بنیں، ہنر سیکھیں اور اپنی تقدیر خود بدلیں۔