سونے کی قیمت میں انتہائی بڑا اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے اضافے کے بعد نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے: ’عالمی شہرت یافتہ‘ ایئر لائن کے سنہری دور کی کہانی اور اس کی کامیابی کے راز
مقامی مارکیٹ کی صورتحال
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 5 ہزار 8 سو روپے بڑھ کر 4لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ بیان کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 972 روپے بڑھ کر 3لاکھ 78ہزار روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے: علیمہ خان
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 58 ڈالر اضافے سے 4ہزار 198 ڈالر پر پہنچ گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے اضافے سے 5 ہزار 337 روپے ہوگئی۔