1 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورور میں چیلنج

شاہ محمود قریشی کی بریت چیلنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: واردات کی نیت، گھر میں داخل ہونے والی دو مسلح ڈاکو حسینائیں پکڑی گئیں
پراسیکیوشن کی اپیل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن نے شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا
عدالت کے فیصلے کا تنقید
پراسیکیوشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا، ٹرائل کورٹ نے شاہ محمود کے خلاف حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے اگست 2025 میں شاہ محمود قریشی کو 9 مئی مقدمات سے بری کردیا تھا۔