پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس کے دفتر کی بندش کا معاملہ؛ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کی درخواست سماعت کے لیے منظور
درخواست خارج
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی، جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار
سماعت کی تفصیلات
قبل ازیں پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاتھا کہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر پر حملہ، وزیر اعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت
درخواست گزار کا موقف
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے، کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ گنز کے استعمال سے فضائی معیار بہتر بنانے کا کامیاب تجربہ، وزیراعلیٰ کی انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس کی ٹیم کو شاباش
عدالت کا سوال
جسٹس سید ارشد علی نے کہاکہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیتا ہے تو پھر کابینہ تو ویسے بھی نہیں رہتی۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست خارج کردیں یا آپ واپس لیں گے؟ آئینی فورم نے ایک آرڈر کیا تو ہم کیسے اس میں مداخلت کریں؟
یہ بھی پڑھیں: ملک میں تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
درخواست کا نتیجہ
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ چیف جسٹس کا آرڈر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، گورنر نے شیڈول جاری کیا، درخواست غیرموثر ہو گئی۔
آخری سماعت
وقفے کے بعد درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی تو وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آپ میرٹ پر فیصلہ دیں، عدالت نے جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کردی۔








