شاندانہ گلزار کو وزیراعظم شہبازشریف کی اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملاقات کا جھوٹا پراپیگنڈہ مہنگا پڑ گیا

شاندانہ گلزار کا جھوٹا پراپیگنڈہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر دی لیکن سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں اور ان کے خلاف قانونی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر شیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا
وزیراعظم کی غزہ سمٹ میں شرکت
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مصر میں ہونے والی غزہ سمٹ میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات مختلف ممالک کے رہنماوں سے ہوئی۔ وزیراعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ٹیبل پر کھڑے گفتگو کر رہے ہیں اور اسی دوران وہ ’آرمینیا کے صدر‘ سے بھی ملاقات کرتے ہیں، جس کے ساتھ پاکستان کے حال ہی میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترمیمی فنانس بل: سالانہ 6 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ قرار
پراپیگنڈے کا جواب
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ کیپشن میں وزیراعظم شہباز شریف کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ہاتھ ملانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جو کہ مکمل طور پر غلط تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے تو غزہ امن معاہدے کی تقریب میں شرکت ہی نہیں کی تھی، اور انہوں نے آرمینیا کے صدر کو اسرائیلی وزیراعظم بنا کر پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے قتل کے مجرم ارباب کو سزائے موت سنا دی۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
سوشل میڈیا پر جب یہ معاملہ اٹھا اور ان کے ٹویٹ کو غلط قرار دیا گیا تو شاندانہ گلزار نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ لیکن اب یہ معاملہ وائرل ہو چکا ہے اور اس کے سکرین شاٹس بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔
میڈیا کوآرڈینیٹر کا بیان
اس معاملے پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”محترمہ شاندانہ گلزار ایک ڈھیٹ جھوٹی ثابت ہوئیں، ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے بھاگ گئیں ہیں لیکن اس بار نہیں۔ وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کی مدعیت میں NCCI کو درخواست ارسال کی جارہی ہے۔“
محترمہ شاندانہ ایک ڈھیٹ جھوٹی ثابت ہوئی ہیں۔ ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے بھاگ گئی ہیں لیکن اس بار نہیں۔۔۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کی مدعیت میں NCCI کو درخواست ارسال کی جارہی ہے۔ @ShandanaGulzar pic.twitter.com/9rqwD0WVXv
— Badar Shahbaz ???????????????? (@BSWarraich) October 15, 2025