نعمان علی نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ سپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا

نعمان علی کا جدید ریکارڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سپنر نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے شہر بندر عباس کی پورٹ پر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی
عبدالقادر کا ریکارڈ توڑنے کا اعزاز
تفصیلات کے مطابق، نعمان علی نے سابق لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ نعمان علی 5 ٹیسٹ کے تسلسل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے، انہوں نے کیریئر کے 16ویں سے 20 ویں ٹیسٹ کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا بھائی وزیراعظم، اس کی بیٹی وزیراعلیٰ، ہمارے پاس صرف “نک دا کوکا” ہی رہ گیا”، کیپٹن (ر) محمد صفدر کی پرانی ویڈیو پھر وائرل
ماضی کے ریکارڈ کا ذکر
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، عبدالقادر نے 1987ء اور 1988ء میں کیرئیر کے 48 ویں سے 52 ویں ٹیسٹ میں 44 وکٹیں لی تھیں۔ نعمان علی پچھلے 12 ماہ کے دوران دنیا کے سب سے کامیاب سپنر بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈوجام کے سیلاب متاثرین کو گھروں کا تحفہ دے دیا
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار پرفارمنس
نعمان علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیں، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 شکار کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے طیارے کھوئے۔۔؟راہول گاندھی نے مودی حکومت سے تفصیلات پوچھ لیں
پچھلے ٹیسٹ میچ کی کارکردگی
اس سال کے آغاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے 6 اور دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لی تھیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں نعمان علی نے ملتان میں 11 اور راولپنڈی میں 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
ریکارڈ بک میں مزید شمولیت
یاد رہے کہ نعمان علی نے گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بھی اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرایا تھا۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف سابق پاکستانی سپنر اقبال قاسم کا 37 سالہ پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑا تھا.