خواجہ سعد رفیق کے پیغام پر شیرافضل مروت کا مؤقف بھی آگیا، تصدیق کردی۔

مسلم لیگ (ن) کا داخلی تنازع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے اور نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خبردار کیے جانے پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا مؤقف بھی آگیا۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے سابق وفاقی وزیر کے مؤقف کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا قطر پر حملہ، وزیر اعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت

شیرافضل مروت کا بیان

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ"خواجہ سعد رفیق صاحب، آپ نے میرے بارے میں جو لکھا، حقیقت پر مبنی ہے — اور میں اس سچائی پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ 3 برسوں میں مجھے 3 مرتبہ نکالا گیا، اور ہر بار کارکنان کے بھرپور ردِعمل پر واپس لیا گیا۔"

سیاست کا سبق

ان کا مزید کہنا تھا کہ "یہ محض ادوار نہیں تھے، یہ وہ دروس تھے جو اکثر سیاست دان 3 دہائیوں میں سیکھتے ہیں، مجھے تین برس میں مل گئے۔ مگر ایک حقیقت اور بھی تلخ ہے، کہ کارکنوں کی محبت اور وابستگی کو کمزور کرنے کے لیے جب میرے خلاف سوشل میڈیا پر منظم کردارکشی کی گئی، تو یہ زخم دل میں رہ گیا، میں اسے نہ بھول سکا، نہ معاف کر سکا۔" غالب گمان ہے کہ یہی دراڑ میری پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کے راستے میں مستقل رکاوٹ بنی رہے گی۔

مستقبل کے فیصلے

انہوں نے مزید لکھا کہ "قیادت کی جانب سے خان صاحب کا پیغام بھی ملا کہ وہ مجھے واپس چاہتے ہیں؛ لیکن اب میں چوتھی بار نکالے جانے کے امکان کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میرا سفر اب جذبات اور نعروں کے بجائے عقل، تدبر اور دانائی کے زیرِ سایہ ہوگا۔"

خواجہ سعد رفیق سے احترام

آپ کی جماعت (مسلم لیگ ن) میں چند ہی شخصیات ہیں جنہیں میں حقیقی احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں اور آپ ان میں سرفہرست ہیں۔ رہی میری اپنی راہ، تو میں نے خود کو تقدیر کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...