پیپلز پارٹی کے ساتھ 4 دہائیوں کا سیاسی سفر، جیل، اہم عہدے – آغا سراج درانی کی زندگی سے متعلق وہ تفصیلات، جو شاید آپ نہیں جانتے

آغا سراج درانی کا انتقال

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی زندگی سے متعلق وہ تفصیلات، جو شاید آپ نہیں جانتے۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

تعلیمی پس منظر

1953 میں درانی پشتون خاندان میں آنکھیں کھولنے والے، گڑھی یاسین سے تعلق رکھنے والے، آغا سراج درانی نے 1971 میں کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے میٹرک کیا، اس کے بعد کامرس میں بیچلر کیا۔

انہوں نے سندھ مسلم لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ 1980 کی دہائی کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے ہارڈ ویئر کا کاروبار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی ریاست کبھی قائم نہیں ہوگی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اعلان

سیاسی کیریئر کا آغاز

بعدازاں وطن واپس آئے اور پہلی بار 1985 میں ضیا ء الحق کے دورِ حکومت میں الیکشن لڑا تھا، تاہم ان انتخابات میں وہ ہار گئے تھے۔

اس کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1988 کے انتخابات میں فتح حاصل کی اور پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائےگا:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

قید اور سیاست

1990 میں نواز شریف کی حکومت کے دوران بدعنوانی کے الزامات کے تحت کچھ وقت کے لیے قید میں بھی رہے تھے۔

آغا سراج درانی گزشتہ 4 دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔ 3 مرتبہ صوبائی وزیر اور 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے سپیکر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا پی اے سی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

قائم مقام گورنر سندھ

وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

خاندانی پس منظر

آغا سراج درانی کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اس سے قبل ان کے والد آغا صدرالدین اور چچا آغا بدر الدین بھی اسی اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...