پاک فوج کا سپن بولدک میں منہ توڑ جواب، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے سپن بولدک میں منہ توڑ جواب پر افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت عمران خان کی رہائی پر تیار تھی، کچھ لوگوں نے معاملات خراب کردیئے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ
پاک فوج کی کارروائیاں
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے اہداف نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے متعدد طالبان پوسٹیں، ٹینکس اور عملے کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے بجٹ کو “امیر پرور” اور “غریب کش” قرار دے دیا
جھوٹی معلومات کا پردہ فاش
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاک فوج کے ہتھیاروں پر قبضے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کیں۔ سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی پھیلائی گئی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔
پاک فوج کی تیاری
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، جارحیت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہوگا۔








