سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل سٹیٹ کی منظوری، فیڈمک اور پیڈمک میں گھپلوں کا سخت نوٹس، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی نئی انڈسٹریل سٹیٹ کی منظوری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400 ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی استحکام، ملکی ترقی کیلئے بات چیت کو تیار ہیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی

انڈسٹریل سٹیٹس کی سرمایہ کاری کی تجویز

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انڈسٹریل سٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل سٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل سٹیٹ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل سٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کھانے سے آپ کو سر درد ہو سکتا ہے؟

بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کا سخت نوٹس لیا۔ اجلاس میں فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فیڈمک اور پیڈمک سمیت تمام انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں انڈسٹریل سٹیٹ کو کامیاب کرنے کے لئے رولز اینڈ ریگولیشن میں ترمیم کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

آڈٹ رپورٹ کا جائزہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کو فیڈمک اور پیڈمک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں فیڈمک اور پیڈمک میں متعدد بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں ناک کے نیچے فراڈ ہوتا رہا، کسی نے پرواہ نہیں کی۔ سرکاری اراضی کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...