سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح 2.48 فیصد رہی۔
سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ایک اور جھٹکا
امیدواروں کی تعداد
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ، ٹماٹر، گندم اور آٹے سمیت 13 اشیاء مہنگی
کامیاب امیدواروں کی تفصیلات
اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔
پوزیشن ہولڈرز
پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز، دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔








