کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر اور دکانیں خالی کرانے کا حکم

افغان مہاجرین کو گھر اور دکانیں خالی کرنے کا حکم
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتظامیہ کی طرف سے افغان مہاجرین سے سات دن میں گھر اور دکانیں خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا
حکم کی تفصیلات
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکوئٹہ منصور احمد نے افغان مہاجرین کو سات روز میں واپسی کا حکم دیا۔ تمام پاکستانی شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین سے سات دن کے اندر مکان اور دکان خالی کرائیں۔
قانونی کاروائی کی دھمکی
انہوں نے واضح کیا ہے کہ بصورت دیگرغیرقانونی طورپرمقیم ان افغان مہاجرین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔