عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں، بیرسٹر سیف
اسلام آباد میں خبریں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ افغانستان کے ساتھ تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے،،علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے پر بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو کا ردِعمل
عمران خان کی تشویش
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔
امن کی کوششیں
بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ اگر انہیں پرول پر رہائی ملی تو وہ امن کے قیام اور افغانستان سے جاری تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔








