فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے نہ ہی میرا انگوٹھا، علیمہ خان کا تہلکہ خیز انکشاف

علیمہ خان کا فرد جرم پر موقف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ ہاؤس پنجاب کا ملازم پراسرار طور پر جاں بحق
میڈیا سے گفتگو
''جنگ'' کے مطابق بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں آج ہمارے وکلاء نے دلائل دیئے۔ ہمارے وکلا ءنے عدالت سے پیر کی تاریخ مانگی تھی، کل ہائی کورٹ میں القادر کیس کی تاریخ مشکل سے ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہیں لگتا پی ٹی آئی کا آئندہ کوئی اور شو ہوگا: خواجہ آصف
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے پیر کی تاریخ نہیں دی اور کل کی سماعت رکھی ہے۔ ہماری نظر میں کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں، ہمارا خیال ہے جج صاحب اس کیس میں فیصلہ سنانے جا رہے ہیں۔
احتجاج کا پیغام
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ 22 نومبر کے احتجاج کے پیغام پر مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی، فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے نہ میرا انگوٹھا ہے، ہم عدالت سے درخواست کریں گے کہ اس پر نظرثانی کریں۔