وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

حملے کی تفصیلات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر حل کر سکیں گے: امریکی محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کر دی
واقعے کا مقام
باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر یہ حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: بیرسٹر امجد ملک
نقصانات
ذرائع نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پیش آنے والے حملوں کی تاریخ
خیال رہے کہ مشیر وزیراعظم مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔