وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پاک افغان کشیدگی پر بات چیت

ملاقات کا پس منظر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سینیٹر سید محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمٰن اور سید نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں، علیمہ خان
ملاقات کے اہم نکات
ملاقات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم نے موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال، پاک افغان کشیدگی، قومی اہمیت کے دیگر امور اور پاکستان کے سٹریٹجک و معاشی مفادات پر اثر انداز ہونے والی حالیہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
وزیراعظم کی عالمی کوششوں کا ذکر
وزیراعظم نے صدر مملکت کو عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں اور غزہ میں امن کے لیے کوششوں سمیت اپنے حالیہ دورہ مصر اور ملائیشیا کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلباء ہائی نان میں بین الثقافتی تبادلے کے فروغ اور طبی خدمات کی فراہمی میں سرگرم
ون آن ون ملاقات
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں دونوں رہنمائوں نے قومی ترجیحات اور حکومتی پالیسیوں کی مجموعی سمت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے قومی اہمیت کے معاملات پر سیاسی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
دفاعی امور پر بات چیت
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اہم دفاعی معاملات اور فیصلوں پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔