پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، 4 شہروں میں آپریشن، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے

پنجاب میں منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن ’’منشیات سے پاک پنجاب، صحت مند اور محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔

کامیاب آپریشنز

گزشتہ 3 روز کے دوران پنجاب CNF کی ٹیموں نے فیصل آباد، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں کامیاب آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 3.6 کلو گرام چرس، 2.5 کلو گرام آئس، 663 گرام ہیروئن اور 300 گرام افیون برآمد کی گئی۔ 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 4 مقدمات (FIRs) درج کر لیے گئے ہیں۔

زیرو ٹالرنس پالیسی

ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے مطابق، فورس وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں صوبے بھر سے منشیات کے خاتمے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے اور یہ آپریشنز اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک منشیات سمگلنگ کے تمام نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

عزم اور ہمت

پنجاب CNF نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک محفوظ، منشیات سے پاک اور صحت مند پنجاب کے قیام تک اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...