پاکستان کے کابل حملے کا ہدف غیر ملکی جنگجو تھے، افغان صحافی
کابل میں پاکستانی فضائی حملہ
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے تعلق رکھنے والے صحافی سمیع یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغان دارالحکومت کابل پر جو حملہ کیا گیا اس کا ہدف غیر ملکی جنگجو تھے۔ طالبان حکومت نے اس کو چھپانے کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روزمرہ معاملات زندگی کی انجام دہی میں دوسروں کی مرضی پر مبنی رویہ ہر قیمت پر ترک کر دیں، آپ کو اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے
ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد
اپنی ایکس پوسٹ میں سمیع یوسفزئی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کابل پر جو فضائی حملہ کیا اس میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 300 افراد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ شہید گول چکر کے قریب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کوئی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسے کی ہمت کرے گی؟ سہولیات ملیں گی: بیرسٹر سیف
آتشزدگی کا واقعہ
سمیع یوسفزئی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ فضائی حملے کی وجہ سے ایک آئل ٹینکر میں بھی آگ لگی اور پورے علاقے میں پھیل گئی۔
حملے کا مقصد
افغان صحافی کے مطابق پاکستان کے فضائی حملے کا ہدف کچھ گھر تھے جن میں غیر ملکی جنگجو رہائش پذیر تھے۔ اس حملے کو چھپانے کیلئے طالبان حکومت نے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کردی ہے۔








