پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر سے زیادہ کی کمی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری تھی جسے عدالتی حکم کے بعد روک دیا گیا ، عطا اللہ تارڑ
پٹرول کی نئی قیمت
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت پانچ روپے 66 پیسے کم کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے دو پیسے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ کی اپیل مسترد کردی
ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی
ڈیزل کی قیمت 1.39 روپے کم کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 275 روپے 41 پیسے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا کا فیس بک میں ایک اہم تبدیلی کرنے کا اعلان
دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
حکومت کی طرف سے لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے 74 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت تین روپے 26 پیسے کم کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔








