ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کس طرف جا رہے ہیں سوچئے سمجھئے، پہلے استخارہ کرلیں پھر کوئی قدم اٹھائیں، ان دنوں رسک لینا بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ہر قدم اب اللہ سے مدد مانگ کر اٹھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بیانات اور ٹویٹس میں ان کا غصہ اور بوکھلاہٹ نظر آرہی ہے، سلمان غنی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے اپنی زندگی میں بلاوجہ کی مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں، حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، فکر کرنے کی۔ اس وقت آپ کو صرف روزگار کی فکر کرنی ہے، باقی سب چھوڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں شقی القلب شخص نے اپنی بیوی، بیٹی اور چار بچوں کو قتل کر دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں، انشاءاللہ وہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جس طرح بھی ہو سکے اب رسک لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا امکان
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے آج کسی جانب سے اچھی خبر آنے کا امکان ہے جس سے کوئی بڑی پریشانی دور ہوسکے گی اور مالی طور پر بھی آپ کو فائدہ حاصل ہو سکے گا وہ بھی آج۔
یہ بھی پڑھیں: آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں آپ کو روزگار کے حوالے سے کوئی بڑی خبر مل سکے گی اور جو کام بلاک تھا، وہ اب انشاءاللہ چل پڑے گا۔ نوکری کی تلاش بھی اب ختم ہوگی وہ بھی شاندار قسم کی۔
یہ بھی پڑھیں: الحمداللّٰہ پاکستانی قوم کو مبارک، فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس تقرری ہوگئی، فیصل واوڈا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ نہ چاہتے ہوئے بھی کسی کام کو کرنے میں مجبور ہوں گے جو وقتی طور پر تو اچھا نہیں۔ بعد میں اس کے بڑے ہی اچھے اثرات نمودار ہوں گے۔ وہ آج ہی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ، امیدوار کو ٹکٹ بھی جاری
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آج آپ کو کسی حوالے سے اچھی خبر ہی ملے گی جس سے آپ کی ٹینشن ختم ہو سکے گی اور جو بندش والا سلسلہ تھا وہ بھی اب ختم ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر سستا ہو گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی ایک بڑی مشکل انشاءاللہ صبح ہی حل ہونے کا بڑا امکان ہے اور بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کو بس اپنے معاملات خفیہ رکھنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم صاحب کے سامنے بیٹھے ایک دوسرے کے چہروں کو ٹٹولتے رہے کہ اب تک جنّوں بھوتوں کا بوجھ سر پر اُٹھائے پھِر رہے تھے یہ تو شرارت تھی۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی غیر سے مدد نہ مانگیں، اللہ اور صرف اللہ بہترین مددگار ہے۔ آپ صرف اس کے سامنے دست سوال کریں وہ کبھی مایوس نہیں کرے گا، آج اہم دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں جاری بحران کے دوران روسی تیل پاکستان کو سپلائی کیا جائے گا: روسی میڈیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے دوستوں پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ نہ کریں۔ سب مطلب پرست ہیں اور بڑی امید ہے کہ آپ کو جو معاملات خواب لگ رہے تھے وہ پردہ غیب سے بہتر ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیراعلیٰ کا رمضان میں بڑا ریلیف، 24 گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اولاد کے حوالے سے بالکل بھی لاپروا نہ ہوں۔ آپ کے لئے مسئلہ ہو جائے گا۔ آپ نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، مگر بڑی خاموشی سے۔ اور گھر میں آپ کی پوری توجہ بھی ہو۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ جس بھی مسئلے میں کافی دنوں سے چلے آ رہے ہیں، اس سے نکلنے کے قریب ہیں اور انشاءاللہ آج ایک طرف سے بڑی اچھی خبر ملنے کا بڑا امکان نظر آتا ہے، فکر نہ کریں۔








