ڈکی بھائی کو گرفتار کرنے والے NCCIA افسر سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھالیا، شہباز گل کا دعویٰ

شہباز گل کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقت کو پیچھے لے جانے کی خواہش: ایک ایسی لت جس سے چھٹکارا پانا آسان نہیں ہے
چوہدری سرفراز کے اقدامات
ایک ویلاگ میں شہباز گل نے بتایا کہ چوہدری سرفراز نے ڈکی بھائی اور رجب بٹ سمیت کئی سوشل میڈیا انفلوئنسر پر مقدمات کیے اور ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ پرموٹ کرنے پر گرفتار کیا۔ پھر سرفراز چوہدری نے منصور علی خان کو ایک انٹر ویو دیا جس میں انہوں نے اپنے آپ کو مولانا عبد الکلام آزاد کا چھوٹا بھائی ثابت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینک سے کتنی نقد رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ شرح میں تبدیلی کردی گئی۔
رشوت کا الزام
شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ اب سرفراز چوہدری کو حساس ادارے نے اٹھا لیا ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت مانگ رہے تھے۔ جب حساس ادارے تک یہ بات پہنچی تو پہلے ان کے ماتحت لوگوں کو اٹھایا گیا اور پھر تین ہفتوں پہلے سرفراز چوہدری کو بھی اٹھا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، ایجنڈا کیا تھا؟ اس اجلاس کی اہمیت کیا ہے؟ انتہائی مفید معلومات
سرفراز چوہدری کی تبدیلی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وی نیوز نے دعویٰ کیا تھا کہ سرفراز چوہدری چھٹی پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ نئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں آئی۔
چوہدری کا کردار
سرفراز چوہدری جوئے کی پروموشن اور مالیاتی فراڈ سے متعلق جرائم کے خلاف کارروائیوں اور سوشل میڈیا پر ان کے تدارک کے حوالے سے کافی متحرک سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سمیت کئی اہم سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف جوئے کی تشہیر کے الزام میں کارروائیاں بھی کی تھیں.