44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر نے چٹاگانگ یونیورسٹی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی

چٹاگانگ میں تاریخی انتخابات

چٹاگانگ (خصوصی رپورٹ) بنگلادیش میں 44 سال بعد اسلامی چھاترو شبر کے حمایت یافتہ سومپریتر سکھارتھی جوٹ پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی کے سینٹرل سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: 12ویں فیل سے شہرت پانے والے وکرانت کی ریٹائرمنٹ پر فینز کو سیاسی دباؤ کا خدشہ

کامیابی کی تفصیلات

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پینل نے چٹاگانگ یونیورسٹی سینٹرل سٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت 22 عہدوں پر تاریخی کامیابی حاصل کی۔ نائب صدر کے عہدے پر شبر کے حمایت یافتہ امیدوار ابراہیم رونی نے 7,983 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے قریب ترین حریف، چھاترو دل کے امیدوار سجاد حسین نے 4,374 ووٹ حاصل کیے۔ اسی طرح جنرل سیکریٹری کے عہدے پر شبر کے امیدوار سید بن حبیب نے 8,031 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی، جب کہ چھاترو دل کے ایم ڈی شفاعت حسین کو 2,734 ووٹ ملے۔

دیگر عہدوں کی کامیابیاں

دوسری جانب اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر چھاترو دل کے حمایت یافتہ ایوب الرحمان توفیق کامیاب ہوئے، جنہیں 7,014 ووٹ ملے، جب کہ ان کے مدمقابل سجاد حسین منہّا نے 5,045 ووٹ حاصل کیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...