ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو آپ کے خلاف کافی دنوں سے تھے، وہ اب حق میں ہونا شروع ہو جائیں گے۔ آج انشاءاللہ وہ خبر ملے گی جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا آپ کو۔
یہ بھی پڑھیں: ریکھا مجھ سے حسد کرتی اور میرے کردار چھیننے کی کوشش کرتی تھی” موسمی چیٹرجی کا دعویٰ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ذرا سی غلطی آپ کے لئے بڑے مسائل نہ پیدا کردے۔ اس لئے بے حد محتاط انداز سے چلنا ہے اور کسی بھی قسم کے لالچ میں نہیں آنا۔ ہو سکے تو آج کا کام کل پر ٹال دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ، ترجمان شیخ وقاص اکرم کا اہم بیان سامنے آ گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج شام تک ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا۔ جو لوگ کافی دنوں سے مشکلات کا شکار تھے، وہ آج ریلیف حاصل کرنے میں انشاءاللہ کامیاب ہوں گے، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: زہران ممدانی کے بارے وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے، BBC سامنے لے آیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات انشاءاللہ آج آپ کے حق میں ہیں۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ خوبصورت انداز سے ہو جائے گا اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور بڑے شاطر سیاستدان ہیں، ایک تیر سے کئی شکار کئے؛ حسن ایوب
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کس طرف جا رہے ہیں؟ غور تو کریں، سب کچھ غلط ہو رہا ہے۔ استخارے کے بغیر نہ چلیں تو بہتر ہے۔ آپ کی پوزیشن آج کافی کمزور دکھائی دے رہی ہے، صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مدد کرکے حیران کر دے گا اور آج کام ہو سکتا ہے جو کل تک بڑا ہی مشکل لگ رہا تھا۔ آج کا دن بہت شاندار ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: What Happens When the Judiciary Validates Martial Law? Are Judges Not Bound by the Constitution? – Chief Justice
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
انشاءاللہ اب حالات میں تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو بڑی تیزی سے بہتری ملے گی اور جو رکاوٹیں ہیں وہ اب دور ہونا شروع ہوں گی۔ آج اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جب چند روٹیاں غزہ میں منگیتر کی طرف سے دیا جانے والا مہنگا ترین تحفہ بن جائیں۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کسی بھی ایسے مسئلے میں مت آئیں جس میں آپ کی پوزیشن کمزور ہے اور کسی دوسرے کے معاملات سے دور رہنے کی کوشش کریں، ورنہ بلا آپ کے گلے پڑ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے جرنلزٹس میٹ اپ کا انعقاد
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں درد سر بن چکے ہیں اور آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کرتے رہے ہیں۔ ورنہ اس بار ان کا ردعمل بہت شدید ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی جھگڑے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کیساتھ ایسا سلوک کر دیا کہ جان کر روح کانپ اٹھے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ان تمام امور میں دوبارہ محنت کرنی ہوگی جن میں آپ مسلسل ناکام آتے رہے ہیں۔ اس بار کی گئی کوشش آپ کو بہترین رزلٹ دے گی، آج اس کی اطلاع مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کاروائیاں، 3 خوارج ہلاک، 3 زخمی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن لگ رہا تھا، اب وہ غیبی انداز سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج خوشخبری مل سکے گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اب حالات کا اندازہ ہو گیا ہے۔ آپ کسی طرف بھی قدم اٹھائیں تو بہتر محتاط انداز سے سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ اس وقت رسک لینا مشکل ہو سکتا ہے، یہ خیال رہے۔








