پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی قطرے پلا دیے۔
پولیو ویکسین سے انکار پر والد کو بھی ویکسین پلائی گئی
سکردو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع گانچھے میں انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی ویکسین پلا دی۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال کے اختتام تک سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آئیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
پولیو مہم کی کامیابی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزاء رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کے روز کون سی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج ہے، اس دن تو ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، شیرافضل مروت۔
والد کی غلطی کا اعتراف
تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلا دیے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کے لیے پلائے گئے۔
والد کی رائے
دوسری جانب بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانا غلطی تھی جسے میں تسلیم کرتا ہوں۔








