پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافہ
پنجاب حکومت کی نئی پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سزاؤں میں اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کی منظوری دیدی
اسلحہ لائسنس پر پابندی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صوبے میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایک ماہ میں غیر قانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیشا پٹیل سلمان خان کو شادی شدہ کیوں نہیں دیکھنا چاہتیں؟
سزائیں اور جرمانے
غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔
غیر قانونی رہائش اور کاروبار کے خلاف کارروائی
پنجاب حکومت نے غیر قانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف بھی کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔








